بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں ایران-امریکا مذاکرات کی میزبان نشست کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری

اسلام آباد: ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مذاکرات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ مذاکرات میں شریک غیر ملکی مہمانوں کی آمد، استقبال اور رہائش کے انتظامات ترتیب دیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی مہمانوں کے لیے نجی فائیو اسٹار ہوٹل منتخب کیا گیا ہے، جبکہ دیگر مہمانوں کو بھی مختلف نجی ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا۔ منتخب ہوٹل کے انتظامیہ نے پہلے سے موجود مہمانوں کو عارضی طور پر ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔ سیکیورٹی کے پیش نظر ہوٹل تک جانے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں، مہمانوں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل تک منتقل کرنے کے لیے مخصوص ٹریفک روٹس طے کیے گئے ہیں، اور انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مذاکرات کے دوران کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔