آج شام، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیلی فون کیا۔
اپنی گفتگو میں صدر ایردوان نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے تاریخی امن اقدامات پر وزیر اعظم کو دلی مبارکباد دی۔
صدر ایردوان نے خلیج میں پیدا ہونے والے تباہ کن تنازعہ کو ختم کرنے کی کوششوں میں وزیر اعظم کی جرات مندانہ اور دانشمند قیادت کو سراہا، جس کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع تباہی روکنے میں مدد ملی۔
انہوں نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں پر ترکی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی حوصلہ افزائی اور توثیق پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب ایردوان کی ٹیلی فون کال، پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف








