بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پسِ پردہ کردار رہا: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پسِ پردہ کردار رہا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ آخری وقت میں کسی معاملے پرثالثی کی گئی ہو۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ سب نے پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا، پاکستان جہنم کے دہانے سے دنیا کو واپس لایا۔

انہوں نے کہا کہ اگر جنگ جاری رہتی تو اس کے تباہ کن نتائج ہونے تھے، کل بھارت میں صف ماتم بچھا، جنگ بندی ان کے مفاد میں بھی ہے۔