مدینہ منورہ(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہاہے کہ عمران خان نے اقتدار ہاتھ سے نکلنے کے بعد عوام کو اکسایا اور ایک منصوبے کے تحت فوج کے خلاف نفرت پھیلائی اور جلسوں میں فوج کیخلاف نعرے بازی کروائی۔اپنے ایک بیان میں جاویداقبال بٹ نے کہاکہ فوج ملکی سالمیت کا واحد منظم اور مضبوط ادارہ ہے جس کی دشمن پر دھاک ہےفوج پر ایک شخص نے نفرت کاوار کروایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ
ن لیگ/پی ڈی ایم کے پاس سوائے اس کے اب کوئی آپشن نہیں ہے کہ وہ اگلے ایک/ڈیڑھ سال حکومت میں رہیں، مہنگائی کو نیچے لانے کی کوشش کریں اور تھوڑا بہت جتنا بھی معاشی پھیلائو اور استحکام ہو سکتا ہے اسے ممکن بنائیں، وہ حکومت میں اسی پلاننگ کے ساتھ آئے تھے لیکن حالات ان کی توقعات سے زیادہ خراب نکلے،ایک طرف اقتدار سے بے دخل ہو کے مڈل کلاس کی ازسرنو حمایت اور ہمدردی حاصل کرنے والے عمران خان کا رجعتی پاپولسٹ بیانیہ تھا جسے نئی حکومت کے تحت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جانے والی مہنگائی نے مزید مقبول بنا دیا۔
جاوید اقبال بٹ نے کہاکہ اتحادی جماعتوں کی عمومی حکمت عملی اب بھی وہی ہو گی جو پہلے تھی کہ اقتدار میں رہ کر عام انتخابات تک اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام معیشت پر بری طرح اثرانداز ہوتا رہے گا۔
عمران نے اقتدار جانے کے بعدعوام کواکسایا، فوج کے خلاف نفرت پھیلائی ،جاوید اقبال بٹ








