ملتان (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا قومی اسمبلی میں واپس آنا بے معنی ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا قومی اسمبلی میں واپس آنا بے معنی ہوگا، موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی آنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف فوری نئے انتخابات کے مطالبے پر قائم ہے، اسمبلی میں واپس آنے سے متعلق پارٹی میں بھی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا تیسری دنیا میں غربت کی وجہ حکمرانوں کی چوری ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حکمران اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے قومی خزانہ خالی کر دیتے ہیں، ہم نے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، عدالت نے نوٹس جاری کر دیا ہے، اگلے جمعہ کو یہ کیس دوبارہ سنا جائے گا۔
ہمارا قومی اسمبلی میں واپس آنا بے معنی ہوگا،شاہ محمود قریشی








