راولپنڈی (نیوزڈیسک)راولپنڈی شہر میں میٹرک کے 10 اپریل کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
یہ فیصلہ کمشنر و چیئرمین انجینئر عامر خٹک کی ہدایت پر کیا گیا، جس کے تحت شہر کے 64 امتحانی مراکز میں امتحانات روک دیے گئے ہیں۔
ملتوی ہونے والے پرچوں میں اُردو لازمی اور جغرافیہ آف پاکستان شامل ہیں۔ تاہم راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع میں امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
حکام کے مطابق ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ طلبہ کو مزید معلومات کے لیے بورڈ کی ہیلپ لائن یا ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔









