بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واٹس ایپ بیٹا ورژنز میں 2026 کا سب سے بڑا فیچر متعارف کرا دیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کافی عرصے سے واٹس ایپ کی جانب سے یوزر نیمز فیچر پر کام کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے متعدد رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں۔

آخرکار واٹس ایپ میں 2026 کے سب سے بڑے فیچر کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

جی ہاں واقعی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژنز میں محدود صارفین کے لیے یوزر نیمز فیچر کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔
WABetaInfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ توقع ہے کہ اب بہت جلد اس فیچر کو زیادہ بڑے پیمانے پر متعارف کرا دیا جائے گا۔

اس فیچر کی بدولت صارفین کی پرائیویسی زیادہ بہتر ہو جائے گی کیونکہ انہیں نئے افراد سے اپنا فون نمبر شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یوزر نیمز کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے 4 ہندسوں پر مشتمل یوزر نیم کی (key) کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

تو جو فرد آپ کو میسج کرنا چاہے گا اسے اس یوزر نیم کی کا علم ہونا بھی ضروری ہوگا تاکہ سکیورٹی زیادہ مضبوط ہوسکے۔

البتہ واٹس ایپ کے ساتھ فون نمبر کو منسک کرنا اب بھی ضروری ہوگا، بس اسے شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟ جب بھی آپ کو اس فیچر تک رسائی حاصل ہوگی تو اسے استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔

اس کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر پروفائل فوٹو پر کلک کریں۔

وہاں آپ کو نیچے یوزر نیم کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ اپنا یوزر نیم تیار کرسکتے ہیں۔

اسی طرح اگر آپ اپنے فیس بک یا انسٹا گرام یوزر نیم کو بھی واٹس ایپ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔