بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم اور امیر قطر کا ٹیلیفونک رابطہ، امن کوششوں پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان آج شام ٹیلی فونک رابطہ ہوا کیا۔ اپنی انتہائی گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران، عزت مآب امیر قطر نے وزیر اعظم کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد پیش کی جس کی بدولت ایران اور امریکہ میں جنگ بندی ہوئی اور فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی مخلصانہ اور حقیقی ثالثی کی کوششوں کو سراہنے پر عزت مآب امیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیراعظم نے قطری قیادت کی دانشمندی اور تدبر کی تعریف کی، جس کی بدولت گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران مسلسل حملوں کا سامنا کرنے کے باوجود مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور امیر کو یقین دلایا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کوششوں سے پورے خطے میں جلد امن واپس آئے گا۔