بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسمبلی میں واپس آجائیں،اپوزیشن لیڈرکی کرسی چھوڑدیتاہوں،راجہ ریا ض کی عمران خان کو پیشکش

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے عمرا ن خان کو اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان واپس آجائیں تواپوزیشن لیڈرکی کرسی چھوڑنے یا استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاکہ عمران خان کی بڑی جماعت ہے ،کے پی ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ان کی حکومت ہے،وہ اسمبلی میں آئیں اور کردار اداکریں،عمران خان کو دعوت ہے اسمبلی میں آجائیں استعفیٰ دینے کوتیارہوں۔
انہو ں کہاکہ عمران خان اسمبلی میں آئیں تو اپوزیشن لیڈر کی کرسی چھوڑدیتاہوں، اسمبلی کو مدت پوری ہونی چاہیے کسی کی بھی حکومت ہو۔
راجہ ریاض نے کہاکہ معاشی بحران کی تمام ذمہ داری عمران خا ن پر عائد ہوتی ہے،موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، حکومت کو کہیں گے اپنے معاملات درست کریں،مہنگائی بڑاایشو ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاستدانوں سے ہاتھ ملانے  ور ساتھ بیٹھنے کو تیارنہیں،،تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے ،ہم نے تو اس میں ووٹ نہیں ڈالا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف ووٹ نہیں ڈالاان کے اتحادی انہیں چھوڑگئے، عمران خان عزٹ نہیں کرتے تھے اس لئے انہیں چھوڑا۔
راجہ ریاض نے کہاکہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اب بھی پی ٹی آئی کی نمائندگی کررہاہوں ،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ لوں گا نہ وہ ٹکٹ دے گی، وقت آنے پر فیصلہ کروں گا الیکشن میں حصہ لینا ہے یا نہیں۔