کراچی:شہر قائد میں آج ہواؤں کی رفتار کم ہونے اور تیز دھوپ کے سبب نسبتاً گرم دن ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے اور موسم نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعہ 10 اپریل سے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا تھا کہ صوبے میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا امکان کم ہے۔









