بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ، برطانیہ، کینیڈا جانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع ، 2روزہ سیمینار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بیرونِ ملک تعلیم اور روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم موقع سامنے آ گیا ہے، جہاں Superior Consulting کے زیرِ اہتمام 18 اور 19 اپریل کو ایک خصوصی دو روزہ سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ سیمینار دارالحکومت اسلام آبادکے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا، جس میں شرکا کو بیرونِ ملک مواقع سے متعلق جامع رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کا خاص پہلو ون ٹو ون سیشنز ہیں، جن میں طلبہ، پروفیشنلز اور خاندانوں کو ان کے ذاتی پروفائل کے مطابق مشاورت دی جائے گی۔

سیمینار کے دوران امیگریشن پلاننگ، بیرونِ ملک تعلیم، وزٹ ویزا آپشنز اور مستقل رہائش (سیٹلمنٹ) جیسے اہم موضوعات پر تفصیل سے گفتگو ہوگی۔ خاص طور پر امریکہ ، برطانیہ ، کینڈا اور آسٹریلیا میں مواقع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیگریشن ماہر عادل اسماعیل نے کہا کہ ہر فرد کا کیس مختلف ہوتا ہے، اس لیے کامیاب امیگریشن کے لیے ذاتی پروفائل کے مطابق درست راستے کا انتخاب نہایت ضروری ہے۔ڈائریکٹر آپریشنز ابوبکر عادل کے مطابق، حالیہ عرصے میں لوگوں میں بیرونِ ملک مواقع کے حوالے سے سنجیدگی میں واضح اضافہ ہوا ہے، اور اب زیادہ افراد طویل المدتی منصوبہ بندی پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیمینار میں شرکا کو اپنے کیسز پر تفصیلی بات چیت کا موقع ملے گا، تاہم شرکت کے لیے پیشگی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔سیمینار میں EB-2 NIW، یوکے گلوبل ٹیلنٹ ویزا، نیشنل انوویشن ویزا سمیت مختلف پروفیشنل امیگریشن راستوں پر بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ادارہ اپنی کامیاب کیس ہینڈلنگ اور عملی مشاورت کے باعث مارکیٹ میں ایک قابلِ اعتماد نام کے طور پر جانا جاتا ہے۔موجودہ حالات میں، جہاں Pakistan اور مشرقِ وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد بیرونِ ملک مواقع پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، یہ سیمینار ایک بروقت اور مفید پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔