بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں سرچ آپریشن ، 18افراد کو ریسکیو کرلیا

کراچی (نیوزڈیسک)پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن ۔تجارتی بحری جہاز ایم وی گولڈ آٹم سے موصول ہونے والے ہنگامی سگنل کے بعد 18 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیاگیا۔ ریسکیو کیے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیںہنگامی اطلاع موصول ہوتے ہی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) کا میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر فعال کر دیا گیا سمندری بحری حدود کی نگرانی پر مامور پی این ایس حنین کو فوری طور پر امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔پاک بحریہ کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے تجارتی جہاز پر لگی آگ بجھانے میں معاونت اور عملے کو طبی امداد فراہم کیریسکیو کیے گئے عملے کو مزید طبی امداد اور بعد ازاں اپنے ممالک واپسی کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔