بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیکیورٹی ہائی الرٹ: امریکی نائب صدر اسلام آبادکیلئے روانہ، ریڈ زون سیل

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد ٹاکس کیلئے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر طیارے میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے منتظر ہیں،صدر ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے حوالے سے کافی واضح ہدایات دی ہیں،سمجھتے ہیں ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہوں گے،اگر ایرانی نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تو ہم بھی تیار ہیں۔

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر امریکا کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایران کی طرف سے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکرباقر قالیباف مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ غیرملکی وفود آج کسی بھی وقت اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسلام آباد مذاکرات کے لئے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا۔ صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔وزیرداخلہ نے غیرملکی وفود کی سیکیورٹی کے لیے ہرممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی غیر ملکی مہمانوں کے لیے انتظامات کی ہدایت جاری کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد امریکہ ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی آنے والے وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔