لاہور(نیوز ڈیسک) اتحادی جماعتوں کے اجلاس میںوزیراعظم شہباز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے کسی بات پر قہپقے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پرہزاروں صارفین نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سوشل میڈیا صارفین اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، مہنگائی قابو سے باہر ہے ،عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے مگر ہمارے سیاستدان اس پر غم زدہ ہونے کی بجائے مل بیٹھ کر قہقے لگا رہے ہیں جو غریب کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس۔ pic.twitter.com/akddppvWeQ
— PMLN (@pmln_org) July 19, 2022








