بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امن مذاکرات خطے میں دیرپا امن کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے،وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ہے کہ حالیہ اعلیٰ سطح مذاکرات خطے میں پائیدار امن کے قیام کی سمت ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

ملاقات میں امریکی نائب صدر کے ہمراہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

پاکستان کی جانب سے اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری کے عمل کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔