راولپنڈی(نیوزڈیسک)کراچی کی طرح راولپنڈی میں بھی سوئی ناردرن کی تنصیبات سے معجزات رونما ہونے لگے۔ گیس میٹرو ں اور کچن کے چولہوں سے پانی بہنے لگا۔ سوئی ناردرن کے دفتر مری روڈ پر فون کرکے شکایات درج کرائی تو انکوائری عملے کی طرف سے تسلی دی گئی کہ آپ گھبرائیں نہیں یہ راولپنڈی کی 90فیصد آبادی کا مسئلہ ہے ۔محکمہ گیس کے پاس ایک ہی فیلڈ ٹیم ہے جو کہ علاقے میں سرگرم ہے ۔ اور گیس کی دوبارہ دستیابی پر محکمے کے متعلقہ اہلکار نے بتایا کہ جی کام جاری ہے ۔ مسئلہ 3سے 4 دن میں حل ہوجائیگا۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ان 3 سے 4دنوں تک راولپنڈی شہر کی لاکھوں کی آبادی کیا کرے گی ۔
راولپنڈی، سوئی ناردرن کی کارکردگی صفر: گیس لائنوں میں پانی، صارفین عاجز








