بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ صحت، پی ایم ڈی سی سے میڈیکل کالجز میں سیٹیں بڑھانے کی درخواست

لاہور (نیوزڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے پی ایم ڈی سی سے سرکاری میڈیکل کالجز کی سیٹیں بڑھانے کی دوبارہ درخواست کردی۔مراسلے میں سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نشستوں کے اضافے کی درخواست کی گئی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اگست 2025 میں سرکاری میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں اضافے کی درخواست بھیجی گئی تھی۔معاملے پر پی ایم ڈی سی کونسل کے اجلاس میں غور کر کے منظوری دی گئی تھی۔نشستوں کی باقاعدہ اجازت اور نوٹیفیکشن اب تک جاری نہیں کیا گیا۔ مراسلے میں درخواست کی گئی کہ سال 2026 اور 27 کے داخلہ سیشن کیلیے بڑھائی جائیں اور اس معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔