ہیٹی کے مشہور تاریخی مقام پر بھگدڑ مچنے سے 30 سے زائد سیاح ہلاک(hati) اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ہیٹی کے نورڈ ڈیپارٹمنٹ کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ جین ہنری نے بتایا کہ واقعہ لافریرے قلعہ میں پیش آیا، جو 19 ویں صدی کے اوائل میں ہیٹی کی فرانس سے آزادی کے بعد تعمیر کیا گیا تھا۔
اس قلعے میں طلبہ اور دیگر سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
ہیٹی کے وزیرِاعظم ایلکس ڈیڈیئر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور اس غم اور تکلیف کے وقت میں ان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے ہیٹی ایک کیریبین ملک ہے جو کیوبا اور جمیکا کے مشرق جبکہ بہاماس کے جنوب میں واقع ہے۔








