اسلام آباد, وزیراعظم شہباز شریف نے اوور انوائسنگ میں ملوث ملزمان (over invoiceing)کے خلاف کارروائی تیز کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں اوور انوائسنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2017 سے 2022 میں اوورانوائسنگ کامکروہ دھندا چلتا رہا لیکن متعلقہ ادارے فرائض سےمسلسل غافل رہے، اس دھندے میں مرتکب تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز کی جائے۔
مزید پڑھیں:معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں
اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کاپیسہ قوم کی امانت ہے، اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے، ایسے واقعات کو مستقبل میں روکنے کے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے فائننشل مانیٹرنگ یونٹ کو فعال ادارہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔









