بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا،ایران ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، آئی ایس پی آر

تہران کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران (tehran)میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات،گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ہمارا عزم مضبوط اور مشترک ہے ، یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے ۔

مزید پڑھیں:پاک بحریہ کا مقامی سطح پر تیار کردہ بحری جہاز سے مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ ہیں ۔