بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں معاشی ٹیم اور معیشت سے متعلق اعلی حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات اور اس کے سدباب کے لئے اقدامات پر غور ہوگا۔

وزیر اعظم کی معاشی ٹیم ملکی معاشی صورتحال اور روپے کی قدر کے حوالے سے حقائق پر بریفنگ دے گی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں ایل پی جی پر لیوی ریٹ عائد کرنے کیلئے وزارت پٹرولیم کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی گئیں جبکہ پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری پیش کی گئی۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری منظور کر لی، اٹھارہ جولائی کو گندم کی درآمد کیلئے کھولے گئے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دے دی گئی۔