اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ نااہل اور نالائق ٹولہ نااہلی کے ساتھ جھوٹا بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد میں بھی کروڑوں کے دعوے کیے لیکن بعد میں کچھ ثابت نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی نے دو ایم پی ایز کو پیسے دیے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے کہا اگر عمران خان کہیں گے تو2سیکنڈ میں اسمبلی توڑوں گا، عدم اعتماد میں بھی کروڑوں کے دعوے کیے لیکن بعد میں کچھ ثابت نہیں کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیسے دینے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، پیسے انہوں نےخود دیے اور اب شور مچا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے سال حکومت بنانا کوئی آسان کام نہیں، اگر میرے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگاتے ہیں تو میں ان کا اسلام آباد میں داخلہ بند کر دوں گا۔
پی ٹی آئی والے جھوٹے، میرے پنجاب داخلے پر پابندی لگائی توان کا اسلام آباد میں داخلہ بند کر دونگا،، رانا ثنا اللہ








