بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی این آر اے اور آئی اے ای اے کی مشترکہ ورکشاپ اختتام پذیر، اعلامیہ جاری

اسلام آباد میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے اشتراک سے پانچ روزہ قومی ورکشاپ(national workshop) کا اہتمام کیا گیا ۔ پی این آر اے کی جانب سے قومی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پی این آر اے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ورکشاپ میں ملک بھر سے 25 ماہرین اور آئی اے ای اے کے 3 عالمی مندوبین نے شرکت کی۔ ممبر ایگزیکٹو پی این آر اے شاہد رشید نے کہا کہ تابکار فضلے کی درست شناخت اور درجہ بندی اس کے محفوظ انتظام میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

آئی اے ای اے کی ماہر لطیفہ اوزگے انور نے کہا جوہری تحفظ ایک مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، اس کے لیے تمام اداروں کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ میں فضلے کی خصوصیات کے تعین اور بین الاقوامی طریقہ کار پر عملی سیشنز بھی منعقد کیے گئے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں حیدرآباد کو شکست، پلے آف کیلئے کوالیفائی

ورکشاپ کا بنیادی مقصد تابکار فضلے کے محفوظ انتظام کے لیے قومی صلاحیتوں کو عالمی معیارات کے مطابق مزید مضبوط بنانا تھا۔ پاکستان، کنونشن آن نیوکلیئر سیفٹی کا رکن ہونے کے ناطے، بین الاقوامی معیارات کے مطابق نیوکلیئر سیفٹی نظام برقرار رکھے ہوئے ہے۔