صدرِ مملکت Asif Ali Zardari نے وائٹ ہاؤس کریسپانڈنٹس ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی گھناؤنی شکل قرار دیا ہے۔
صدر نے Donald Trump اور خاتونِ اوّل کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
اپنے بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور عالمی برادری کو اس کے خلاف متحد ہو کر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی وائٹ ہاؤس کریسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت









