بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں تمام راستے کھل گئے، ٹریفک بحال

وفاقی دارالحکومت (Islamabad)میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے، شہر کے مختلف راستے کھول دیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بند شاہراہوں کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس اور گرین بس سروس بھی دوبارہ بحال کردی گئی ہیں اور معمول کے مطابق سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق شہر کے ٹریلز اور پبلک پارکس بھی عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ تاہم سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر فیض آباد اور پیرودھائی ٹرانسپورٹ اڈے تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک دیوار ہے، وزیر اطلاعات

رپورٹ کے مطابق شہر میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے جاری ہے، جس سے شہریوں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔