اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو مشورہ ہے کہ وہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیں۔
پی پی 7 میں ضمنی انتخاب کے نتائج کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر فواد چودھری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مایوس کن ضرور ہے مگر باعثِ تعجب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین و قانون اور قواعد و ضوابط کی گرفت سے نکل کر معاملات دیکھے جائیں تو اسی قسم کے فیصلے آتے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی طویل فہرست موجود ہے جنہیں ہائیکورٹس نے کالعدم کیا ہے۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو مشورہ ہے کہ وہ ہرقسم کے تکلفات سے آزاد ہو کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب کے حلقے پی پی 7 کہوٹہ میں ووٹ کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر فیصلہ سنادیا گیا۔
ای سی پی کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ درخواست گزار کوئی شواہد نہیں دے سکا اور کوئی دھاندلی یا بے قاعدگی بھی ثابت نہیں کر سکا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی ، پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی جانب سے 21 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔
پی ٹی امیدوار نے ریٹرننگ افسر (آر او) کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں درخواست دی گئی تھی۔
جس کے باعث اس حلقے سے کامیاب امیدوار کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا جب کہ عدالت نے بھی الیکشن کمیشن کو نتیجہ جاری کرنے سے روک رکا تھا۔
چیف الیکشن کمشنر کو مشورہ ہے کہ وہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیں، فواد چودھری








