بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشینری ،برقی آلات اورپرزہ جات کی درآمد پر پابندی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مشینری ،برقی آلات اورپرزہ جات کی درآمد پر پابندی کردی گئی ۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق 84 اور 85 ایچ ایس کوڈ میں شامل تمام چیزوں کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے اور صرف صنعتی کاروباری افراد ہی اس کو منگوا سکتے ہیں ، انہیں منگوانے کے لئے سٹیٹ بینک سے ایک تحریری اجازت نامہ لینا پڑے گا۔درآمد کنندہ کو ہر بار اس اجازت نامے کے لئے اپنے بینک سے رابطہ کرنا ہو گااس ضمن میں بینک متعلقہ دستاویزات فراہم کرناہوں گی جنہیں بینک سٹیٹ بینک کے آن لائین پورٹل پر جمع کروادے گا اور اس اجازت نامے کو جاری ہونے میں دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ادھر اس اقدام سےنئی اور استعمال شدہ مشینری اور کمپیوٹر پارٹس فیکس فوٹو کاپیر اور لیزر ٹونر کارٹیج اور سٹیشنری کی اشیا تک متاثر ہوئی ہے، مشینری کے پرزے موٹریں اوون فرنس اور ان کے پرزے شامل ہیں۔