بالی ووڈ کی متوقع فلم ڈان تھری (Don 3) ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہے، جہاں معروف اداکاررنویرسنگھ (Ranveer Singh) کے پروجیکٹ سے علیحدگی کی اصل وجہ سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ تاثر دیا گیا تھا کہ رنویر سنگھ اور ہدایت کارفرحان اختر( Farhan Akhtar )کے درمیان صرف تخلیقی اختلافات تھے، تاہم بعد میں سامنے آنے والی اطلاعات نے معاملے کو مزید واضح کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ فلم میں زیادہ جارحانہ اور جدید انداز چاہتے تھے اور ان کا مؤقف تھا کہ کردار کو آج کے دور کے مطابق زیادہ سخت اور “اسٹرونگ لنگویج” پر مبنی ہونا چاہیے، تاکہ یہ موجودہ ناظرین کی پسند سے ہم آہنگ ہو سکے۔ تاہم فرحان اختر اس خیال سے متفق نہیں تھے۔ ان کا مؤقف تھا کہ ڈان سیریز ہمیشہ اپنی کلاسک شناخت اور انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے، چاہے وہ امیتابھ بچن ہوں یا شاہ رخ خان، اس میں گالی گلوچ یا غیر ضروری سخت زبان کا استعمال نہیں کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسی اختلاف کے بعد معاملات آگے نہ بڑھ سکے اور رنویر سنگھ نے منصوبے سے علیحدگی اختیار کر لی۔
بعد ازاں پروڈکشن ہاؤس Excel Entertainment کی جانب سے مالی معاملات اور پہلے سے ہونے والی تیاریوں کے باعث ہرجانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا، جس پر دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کے بعد معاملہ حل کر لیا گیا۔
مزیدپڑھیں:سمے رائنا اور رنویر اللہ بادیا کی ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں واپسی، پرومو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل
اطلاعات کے مطابق ابتدائی مطالبے کے مقابلے میں کم رقم کی ادائیگی کے بعد تنازع ختم کیا گیا، جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مستقبل کے کسی پروجیکٹ میں تعاون کے امکانات بھی موجود رہ سکتے ہیں۔
فرحان اختر نے ایک حالیہ گفتگو میں اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم سازی میں کچھ بھی حتمی نہیں ہوتا اور غیر متوقع حالات کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔









