بھارتی ریاست اتر پردیش(Uttar Pradesh) میں تین افراد کے قتل کا مرکزی ملزم جیتو سینی پولیس مقابلے میں مارا گیا، کئی دنوں سے مفرور ملزم پر 50 ہزار روپے کا انعام مقرر تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسکوٹر پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو اُنہوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے تعاقب کر کے اِنہیں گھیر لیا جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوابی کارروائی میں جیتو سینی موقع پر ہلاک جبکہ اِس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔
پولیس مقابلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، پولیس نے موقع سے غیر قانونی پستول، گولیاں اور بغیر نمبر پلیٹ والا ایک اسکوٹر برآمد کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:عوام کو آئندہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا: اویس لغاری
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کا واقعہ 25 اپریل کو جِم میں منعقد کی گئی ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران پیش آیا تھا جہاں معمولی تکرار کے بعد فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔









