ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ میں اپنا نکاح نامہ ناصرف خود پڑھوں گی بلکہ اپنا حق مہر بھی خود لکھواؤں گی۔
اداکارہ حنا طارق ان دنوں ڈرامہ سیریل ’رحمت‘ میں ’پریشے‘ کے کردار میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
حال ہی میں حنا طارق ایک یوٹیوب پروگرام میں بھی نظر آئیں، جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔
گفتگو کے دوران جب اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنا نکاح نامہ پڑھیں گی؟
مزیدپڑھیں:کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا رشتہ شادی کی جانب بڑھنے لگا؟
اس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنا نکاح نامہ صرف پڑھوں گی نہیں بلکہ بہت ساری چیزیں بھی حق مہر میں لکھواؤں گی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ میں اپنے حق مہر میں لکھواؤں کہ عمرہ یا حج پر جانا ہے۔ مجھے پیسے نہیں یہ چاہیے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سی چیزیں بدل گئی ہیں۔ آج کل کے لڑکے لڑکیاں اپنے پارٹنر کے ماضی کے حوالے سے سوال نہیں کرتے۔ کوئی طلاق یافتہ ہے یا نہیں اب کسی کو اتنا فرق نہیں پڑتا۔









