وفاقی وزیر برائے بحری امور Junaid Anwar Chaudhry نے کراچی پورٹ پر اہم پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ Karachi Port Trust نے جدید ٹرانس شپمنٹ کے دور میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز “ایم وی ارلن” کی کامیاب برتھنگ کی گئی ہے، جو ملک کے بحری شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
وزیر بحری امور کے مطابق ماضی میں کراچی بندرگاہ پر زیادہ تر کنٹینرز کی ٹرانس شپمنٹ ہوتی تھی، تاہم اب جنرل کارگو، بلک، بریک بلک اور گاڑیوں کی ہینڈلنگ جیسے نئے شعبوں میں بھی صلاحیت بڑھائی جا رہی ہے، جس سے تجارتی مواقع میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ تیزی سے خطے کے ایک اہم ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے اور عالمی تجارتی راستوں سے اس کا رابطہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
ان کے مطابق بحری شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت اثرات واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں، جو مستقبل میں معیشت اور تجارت دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔









