بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار(Ishaq Dar) نے آج کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے وسیع تر معاشی اثرات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری سفارت کاری اور مکالمے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امت مسلمہ اور عالمی برادری کے لیے دیرپا امن اور سلامتی کے قیام میں پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔

مزیدپڑھیں:عفت عمر کی مالی مشکلات اور رنگت سے جڑی مشکلات پر کھل کر گفتگو

دونوں ممالک نے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔