Sharjeel Inam Memon نے کہا ہے کہ Red Line Bus Rapid Transit صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ کراچی کے مستقبل کے لیے ایک اہم بنیادی ڈھانچہ ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا ایک بڑا عوامی منصوبہ ہے، جس پر کام دوبارہ شروع ہونے کے بعد آئندہ دو سے تین ماہ میں شہریوں کو واضح بہتری محسوس ہونے لگے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ منصوبے کے زیر تعمیر حصوں کو مرحلہ وار مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھولا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کم سے کم ہوں۔
پاکستان کی عالمی ساکھ مضبوط، سرحد پار تنہائی اور بدنامی ہے: عطا تارڑمزید پڑھیں؛
Sharjeel Inam Memon نے تسلیم کیا کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں کے دوران شہریوں کو عارضی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم حکومت اس صورتحال سے آگاہ ہے اور اسے بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں اور تمام فیصلے عوامی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔
ان کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد کراچی کے شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔









