اسلام آباد: (ممتاز نیوز) این سی او سی نے محرم الحرام کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے ۔محرم الحرام کے مجالس کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔
این سی او سی کی جانب سے مجالس کے دوران ماسک کا استعمال لازمی قراردیاگیا۔ مجالس میں سماجی فیصلہ رکھا جائے ،زاکر اور مجالس میں شامل ہونے والے افراد کا ویکسینڈ ہونا لازمی قرار بھی لازمی قراردیدگیا۔
این سی او سی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجالس میں بچوں اور بزرگوں کی کم شرکت کروائی جائےاور مجالس کا انقاد کھلے مقام پر کیا جائے۔امام بارگاہوں کے دخلی راستوں میں سیناٹائیز اور ہاتھ دھونے کا انتظام بنایا جائے بغیر ماسک کے افراد کو مجالس میں شامل ہونے کی اجازات نہ دی جائے۔ امام بارگاہوں میں کویڈ ایس او پیز کے مطابق نمازیوں کوبیٹھنے کی جگہ ترکیب دی جائے۔داخلی اور خارجی راستوں میں بلا ضرورت رش سے گریز کیا جائے۔
این سی او سی نے جاری ہدایات میں کہا ہے کہ گھروں اور پرائیوٹ مقامات پر مجالس ہونے کی صورت میں ایس او پیز کا خیال نہ کیا گیا تو سیل کر دیا جائے گا ۔65 سال سے زائد افراد، بچے اور بیمار افراد گھروں میں ہی لائیو سٹرمینگ کے زرائعے عبادات میں شامل ہوں،زاکر اور عاز دار وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔مجالس کے مقام اور امام بارگاہوں کو اچھے سے صاف اور سینٹائیز کیا جائے۔
اسکاوٹ اور سکیوڑٹی میں امور انجام دینے والے بھی ایس او پیز کا خیال رکھیں۔نزر و نیاز کا اہتمام بھی مکمل کورونا ایس او پیز کے ساتھ کیا جائے۔نیاز دیتے وقت اس بات کا خیال کیا جائے کہ وہاں رش زیادہ نہ ہو ۔مجالس کے دوران یہ امام بارگاہ کے احاطے میں ایک دوسرے سے گلے ملنا اور ہاتھ ملانا سختی سے منع کیا جائے۔









