لاہور(نیوزڈیسک)انسان کی زندگی کب بدل جائے کسی کو کچھ نہیں پتہ چلتا ہے، ایک لمحے زندگی ایسے کروٹ لیتی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے۔
اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی نوجوان کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی تصویر کافی وائرل ہیں جس میں ایک طرف نجوان صحت مند دکھائی دے رہا ہے، تو دوسری جانب وہی نوجوان کمزوری کی حالت میں موجود ہے۔
دراصل تصویر میں موجود یہ نوجوان ہاشم رضا ہے، جس کا تعلق لاہور سے ہے، ہاشم کی سوشل میڈیا پروفائل پر موجود معلومات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہاشم ایک انتہائی ہونہار، خوش اخلاق اور تعلیم یافتہ نوجوان ہے۔

سماجی کاموں سمیت کئی تعلیمی کاموں میں بھی ہاشم پیش پیش رہا ہے، لیکن حال ہی میں اس خبر نے سب کو توڑ کر رکھ دیا ہے کہ کیسے ایک ہنستا کھیلتا نوجوان بستر پر آ گیا ہے، دراصل ہاشم کو کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہو گیا ہے۔ جبکہ ہاشم کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے، اسی لیے ہاشم کو امریکہ لے جانا ضروری ہے۔
تاہم 18 جون کو ہاشم نے ایک پوسٹ اپلوڈ کیا جس نے صارفین سمیت ہاشم کے دوست احباب کو بھی افسردہ کر دیا تھا، نیلے رنگ کی شرٹ پہنے ہاشم کمزور تو دکھائی دے رہے تھے مگر ان کے چہرے پر مسکراہٹ موجود تھی، وہ تمام تکالیف کو ہنس کر برداشت کر رہے ہیں۔
پوسٹ میں جس شرٹ کا ذکر ہے، اس شرٹ پر لکھا ہے کہ میری منزل جنت ہے۔ پوسٹ میں ہاشم نے لکھا کہ ہم سب اس دنیا کے مسافر ہیں، اپنی منزل کے لیے رکے ہوئے ہیں۔ جنت ہی ہمارا اصل گھر ہے، یہ دنیا نہیں۔
ہاشم نے مزید لکھا کہ زندگی ہمارا ایک امتحان ہے، جنت اس کا انعام ہے۔ امید کرتا ہوں، ہم سب جنت میں ایک ساتھ ہوں۔
ہاشم کا علاج جاری ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ مہم جاری ہے کہ کوئی فرشتہ ہاشم کی مدد کو آگے آئے اور اس کے علاج میں مدد کرے۔ ہاشم کی پیس بک پروفائل پر معلومات موجود ہیں، جس کے ذریعے فرشتہ صفت انسان ہاشم کی مدد کر سکتے ہیں۔
ہماری دعا ہے کہ ہاشم ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑا ہو اور کینسر کو شکست دے۔