بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ذاتی باتیں اپنے شوہروں کے ساتھ شیئر نہ کریں: فضیلہ قاضی

سینئر پاکستانی اداکارہ فضیلہ قاضی(Fazila Qazi) نے کہا ہے کہ اپنی تمام ذاتی باتیں اپنے شوہروں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
اداکارہ فضیلہ قاضی کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کو جنم دے دیا، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تمام ذاتی باتیں اپنے شوہروں کے ساتھ شیئر نہ کریں، بعض اوقات مرد ان باتوں کو یاد رکھتے ہیں اور اختلاف کی صورت میں انہیں بطور طعنہ استعمال کرتے ہیں۔

فضیلہ قاضی نے اپنی ذاتی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک موقع پر اپنے شوہر سے کچھ باتیں شیئر کیں، تاہم بعد میں انہی باتوں کو بحث کے دوران دہرایا گیا، اس تجربے کے بعد انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ہر بات شریکِ حیات کے ساتھ شیئر کرنا مناسب نہیں ہوتا۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خاص طور پر اپنے میکے سے متعلق معاملات شیئر کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ یہ معلومات بعض اوقات کمزوری کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے 35 ججوں کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کردیا

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، کچھ افراد ان کی بات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ دیگر اسے ازدواجی اعتماد کے منافی قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فضیلہ قاضی نے اپنے کیریئر کا آغاز کم عمری میں پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے نمایاں ڈراموں میں “دشت”، “کشش”، “مقدس”، “نظرِ بد”، “تیرے بن” اور “صرف تم” شامل ہیں، ان کی شادی ساتھی اداکار قیصر نظامانی سے ہوئی، اور یہ جوڑا آج بھی ایک کامیاب ازدواجی زندگی کی مثال سمجھا جاتا ہے۔