بین الاقوامی منڈیوں میں آج خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ خام تیل 1.30 فیصد کمی سے 112.94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل 2.18 فیصد کمی سے 104.08 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں گرواٹ کا سلسلہ جاری، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
امریکی ویسٹ ٹیکساس تیل 3.59 ڈالر مہنگا ہو کر 105.53 ڈالر ، برینٹ خام تیل 5.88 ڈالر مہنگا ہو کر 114.05 ڈالر جبکہ عالمی بینچ مارک ابوظہبی مربان کروڈ 2.74 ڈالر مہنگا ہو کر 106.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا تھا۔









