بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی ملکی تاریخ کا روشن باب ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد، خواجہ آصف(khawaja asif) نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی کامیابی پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن اور اہم باب ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

ایک خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے جس جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملک کا دفاع کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کے مطابق دشمن کو ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے اثرات طویل عرصے تک محسوس کیے جائیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت اور عسکری قیادت، بالخصوص عاصم منیر سمیت دیگر سروسز چیفس کی حکمت عملی اس کامیابی میں کلیدی رہی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، شیخ ادریس کی شہادت پر تعزیت

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ضروری ہے کہ قوم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفاد کو ترجیح دے اور ریاست کے ساتھ کھڑی رہے۔