بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روزانہ ایک سیب کھانا بہت عام دائمی مرض سے بچانے کیلئے مفید، جانئیے کیسے؟

سیب ایک ایسا پھل ہے جو دنیا بھر میں بہت زیادہ کھایا جاتا ہے اور سیب (apple)کی متعدد اقسام دستیاب ہیں۔

اسے مختلف پکوانوں اور مشروبات کا حصہ بھی بنایا جاتا ہے مگر صحت کے لیے یہ کس حد تک مفید ہوتا ہے؟

درحقیقت تازہ پھلوں اور سبزیوں کو کھانے کی عادت ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ بلڈ شوگر کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 اور ہائی بلڈ شوگر کے مریض اگر روزانہ صرف ایک سیب بھی کھالیں یا کسی اور پھل یا سبزی کی اضافی مقدار کا استعمال کریں تو ان کے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول بھی گھٹ جاتا ہے۔

آسٹریلیا کے جارج انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں شامل محققین کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ متوازن غذا اچھی صحت کی کنجی ہے، مگر بہت کم افراد ہی پھلوں اور سبزیوں کو مناسب مقدار میں کھاتے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے ذیابیطس ٹائپ 2 کے 50 مریضوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور انہیں 12 ہفتوں تک صحت بخش غذا فراہم کی گئی۔

12 ہفتوں میں ان افراد کی غذا، بلڈ کولیسٹرول اور جسمانی وزن میں نمایاں بہتری آئی۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ اچھی غذا کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

مزید پڑھیں:کرکٹر عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا

انہوں نے کہا کہ اب اس تحقیق کو زیادہ بڑے پیمانے پر کیا جائے گا تاکہ صحت کو ہونے والے فوائد کی تصدیق کی جاسکے۔