بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سدھو موسے والا کے قت ل کا ماسٹر مائنڈ کون تھا، پتا چل گیا

نئی دہلی(شوبز ڈیسک) بھارتی پنجاب کے مقتول گلوکار سدھو موسے والا کے قت ل کی منصوبہ بندی کرنے والے کا پتا چل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سدھو موسے والا کے ق تل کا منصوبہ ساز دہلی کی تہاڑ جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی تھا اوراس بات کی تصدیق بشنوئی کے فون کال ریکارڈ سے بھی ہوگئی۔

مںظر عام پر آنے والی فون کال میں لارنس بشنوئی سدھو موسے والا کے ق تل کے فوری بعد موصول ہونے والی کال میں کسی شخص سے پوچھ رہا ہے کہ کام ہوگیا جس پر اس شخص نے ہاں میں جواب دیا۔
بھارتی پنجاب کے گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو مانسا ڈسٹرکٹ میں فائرنگ کرکے قت ل کردیا گیا تھا۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سدھو موسے والا کو 19 گولیاں ماری گئی تھیں اوروہ فائرنگ کے 15 منٹ کے اندر ہلاک ہوگئے تھے۔ موسے والا کے ق تل میں شامل دو شوٹرز دو روز قبل پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔