اسلام آباد: (ممتاز نیوز)ترجمان این ڈی ایم اےنے کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلہ اور سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا گیاہے۔ پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ اور سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کر دی ۔وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امدادی سامان افغان ناظم الامور کے حوالے کیا10.6 ٹن کی ریلیف کھیپ میں گرم کپڑے، رہائشی خیمے، کمبل،اور ترپالیں شامل ہیں۔ امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش چینی، گھی، خوردنی تیل، آٹا بھی شامل ہے۔اس سے قبل این ڈی ایم اے امدادی سامان کی دو کھیپ افغانستان بھیجوا چکا ہے۔
افغانستان کے زلزلہ اور سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ








