لاہور:(ممتاز نیوز) مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو ایک اور نشست مل گئی۔
پی پی 228 لودھراں سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار پیر رفیع الدین بخاری بھی حکومتی اتحاد والے ہوٹل میں پہنچ گئے۔ پیر رفیع الدین بخاری نے کہا کہ میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔
پیر رفیع الدین بخاری کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلی کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دوں گا، تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ ہوا ہے لیکن میرا ووٹ حمزہ شہباز کے لئے ہے۔
اللہ کے ہاں پُوری اُمید ھے حمزہ شہباز کامیاب ہوں گے نومنتخب رکن پیر رفیع الدین بخاری نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ۔۔۔ pic.twitter.com/5AZPM8E1WF
— Hamza Ali Khattak (@HamzaAliKhattak) July 22, 2022









