بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا، جزوی نقصان

نیویارک: امریکا میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ(airbus landing) کے دوران ٹرک اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسافر طیارے کے ٹکرانے کا واقعہ نیویارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔

جہاں ایک بوئنگ 676 طیارہ اڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سروس ٹرک سے اس کا تصادم ہو گیا۔

تصادم کے نتیجے میں طیارے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:فیلڈ مارشل کی کاوشیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھےگی، وزیراعظم شہبازشریف

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں طیارے اور ٹرک کے درمیان تصادم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔