بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا اور ایران جنگ بندی کیلئے قلیل مدتی معاہدہ زیر غورہے، برطانوی میڈیا

امریکا اور ایران کے عارضی جنگ بندی کیلئے جزوی معاہدےکا ابتدائی فریم ورک تیارکرلیا(initial fram work ready) گیا جبکہ متنازع معاملات حل طلب رہینگے:میڈیا ذرائع

برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع اور حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ قلیل مدتی جنگ بندی معاہدے کےحوالے سے ابتدائی فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ایک جامع امن معاہدے کے بجائے ایک قلیل مدتی یادداشتِ مفاہمت پر مبنی ہے۔

 

 

خبر ایجنسی کے مطابق یہ منصوبہ فریقین کے درمیان گہرے اختلافات کو ظاہر کرتا ہے، یہ منصوبہ اس بات کا اشارہ دیتا ہےکہ یہ صرف ایک عبوری اقدام ہوگا، اس سے امید ہے کہ ایک جزوی معاہدہ بھی آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ثابت کرنے میں کامیاب رہا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں، عطا تارڑ

خبر ایجنسی کے مطابق مجوزہ فریم ورک 3 مراحل میں سامنے آئے گا، پہلے مرحلے میں باضابطہ طور پر جنگ کا خاتمہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں آبنائے ہرمز کے بحران کو حل کیا جائے گا، تیسرے مرحلے میں ایک جامع معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔