بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ، کورونا میں مبتلا عظمیٰ زعیم قادری بھی اسمبلی پہنچ گئیں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے ہونے والے انتخاب میں حصہ لینے کےلئے مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ زعیم قادری حمزہ شہبازکو ووٹ دینے کےلئے مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا کٹ پہن کر اسمبلی پہنچیں ۔

 

عظمیٰ زعیم قادری کو دو روز قبل کورونا ہوگیا تھا اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا جس کے بعد طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں تاہم حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کےلئے اسمبلی پہنچنے پر عظمیٰ زعیم قادری نے ن لیگ کے ارکان نے بھرپور خیر مقدم کیا۔ عظمیٰ قادری کو گھر سے لینے کےلئے ن لیگ کی خواتین ارکان صبا صادق ودیگر کو بھیجا گیا تھا جو حفاظتی کٹ پہن کر انہیں ساتھ لائیں ۔