اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کے پینشنرز نے گزشتہ چھ برس سے کیموٹیشن، میڈیکل اور سالانہ اضافے کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف (wazir azam shahbaz shrif)سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
پینشنرز کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ریٹائرڈ ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ کئی بزرگ پینشنرز اپنے واجبات ملنے سے پہلے ہی انتقال کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے پرکام کر رہے ہیں، پاکستانی سفیر
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب اور عدالتوں کے فیصلوں کے باوجود مسائل حل نہیں کیے گئے۔ پینشنرز نے مطالبہ کیا کہ بقایاجات فوری ادا کیے جائیں تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔









