نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار(ishaq Dar) نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بنتا جا رہا ہے۔
پاکستان ڈیجیٹل اکنامک سینٹر کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ روابط، انفرااسٹرکچر سمیت کئی شعبوں میں پاکستان اور چین نے مشترکہ اقدامات کیے۔
نائب وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاک چین قیادت مل کر ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے، سی پیک پاکستان کے توانائی کے شعبے اور کنیکٹیوٹی کے حوالے سے گیم چینجر منصوبہ ہے، چین اب حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل راہداری قائم کر رہا ہے، پاک چین ڈیجیٹل راہداری سے تعاون اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ایوانِ صدر میں سول ایوارڈز تقریب؛ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر قومی اعزازات سے نوازا گیا
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں چین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت تیزی سے ترقی پا رہی ہے۔









