بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’معجزہ ہوگیا ‘‘8 ارب سے زائد خسارہ ختم، ریلویز نے 2 سال میں 2.41 ارب منافع کما لیا

اسلام آباد، 23-2022 میں ریلوے 8 ارب 46 کروڑ روپے خسارے میں تھا، اب 2 ارب 41 کروڑ روپے منافع میں ہے۔وزارت ریلوے(ministry of railways) کا انکشاف

قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران وزارت ریلوے نے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی بار مسلسل دوسرے سال منافع حاصل کیا، ریلوے کی آمدن 93 ارب 60کروڑ روپے جبکہ اخراجات 91 ارب 18 کروڑ روپے رہے۔

تحریری جواب کے متن میں بتایا گیا کہ ریلوے آمدن میں نمایاں اضافے سے مالی صورتحال بہتر ہونے لگی ہے۔مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمدن میں اضافے سے ریلوےکو فائدہ ہوا۔

مزید پڑھیں:پاک چین ڈیجیٹل راہداری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے: اسحاق ڈار

پاکستان ریلوے کی مجموعی آمدن پہلی بار 93 ارب روپے سےتجاوز کر گئی تاہم اب بھی ادارے کی مالی پوزیشن مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔