ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ذوالحجہ(Dhul-Hijjah) کا نیا چاند آج واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد ملک میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 17 مئی کو منعقد ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس میں ذوالحجہ کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوں گے، جہاں مقامی سطح پر چاند کی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:عید الاضحیٰ: موٹر وے پر اوورلوڈ مویشی گاڑیوں کی انٹری بند
فلکیاتی ماہرین کے مطابق چاند آج رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ کل شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ تک پہنچ جائے گی، جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موسم صاف رہا تو کل شام چاند دیکھنے کے واضح امکانات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر عید الاضحیٰ کی تاریخ 27 مئی مقرر ہونے کا امکان ہے۔









