اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کالعدم قراردینے کی دی جانے والی رولنگ سے 3 اپریل سے اعلیٰ عدالتوں میں شروع ہونے والی قانونی لڑائی 22جولائی کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ق لیگ کے دس ارکان کے ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ سے 110روز کے بعد نئے مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے اور اب لگتا ہے کہ وفاق کے بعد پنجاب کے معاملات بھی سپریم کورٹ میں ہی طے پائیں گے ۔
قومی اسمبلی کے بعد اب پنجاب اسمبلی کا معاملہ بھی سپریم کورٹ طے کرے گی








